معروف گلوکارہ گل پانڑہ نے عمرہ ادائیگی کی تصویر شیئر کردی

معروف گلوکارہ گل پانڑہ نے عمرہ ادائیگی کی تصویر شیئر کردی
کیپشن: فوٹو:سوشل میڈیا

مکہ مکرمہ:پاکستان کی معروف گلوکارہ گل پانڑہ کی سعودی عرب میں عمرہ کرنے کی تصویر سامنے آگئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی گلوکار زماد بیگ خوفناک حادثے کا شکار

پشتو گانوں سے شہرت حاصل کرنے والی اور نوجوانوں کے دلوں کی دھڑکن گلوکارہ گل پانڑہ ان دنوں سعودی عرب میں موجود ہیں اور انہوں نے اپنے سوشل میڈیا فیس بک اکاﺅنٹ پر عمرہ اداکرنے کی تصویر شیئر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اوگرا کی پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 26 پیسے کمی کی سفارش

مسجد الحرام کے صحن میں بنائی گئی تصویر میں گل پانڑہ نے سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا ہے اور اپنے سر کو سکارف سے ڈھانپ رکھا ہے جبکہ انہوں نے ایک چھوٹا بیگ بھی پہنا ہوا ہے ۔

گلوکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ یا اللہ! ہر کسی کو اپنے گھر آنے کا موقع عطا کر،اللہ کے فضل سے یقینا میں اس سیارے پر خوش قسمت ترین لڑکی ہوں۔وقت پیدا کرنے والے کیلئے وقت بنائیں‘۔

گل پانڑہ کی تصویر سامنے آنے کے ان کے مداحوں کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں