عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

11:27 AM, 30 Mar, 2018

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عمران خان نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کی۔

مزید پڑھیں: فریادی جیسے الفاظ چیف جسٹس یا کسی کو زیب نہیں دیتے، نواز شریف

سپریم کورٹ نے عمران خان کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے جس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ بدھ 4 اپریل سے کرے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں