سکھر، آغا سراج درانی کے بھانجے کے اغوا میں ملوث ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک

10:04 AM, 30 Mar, 2018

سکھر: صوبہ سندھ کے شہر سکھر میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں مختلف مقدمات میں مطلوب ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کے 3 ساتھی فرار ہو گئے۔

ترجمان ایس ایس پی کے مطابق قومی شاہراہ پر تھانہ سانگی کی حدود میں ناکہ بندی کے دوران پولیس پر 4 ملزمان نے فائرنگ کی تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک اور 3 فرار ہو گئے۔

مزید پڑھیں: لاہور، لیڈی ہیلتھ ورکرز کا چیئرنگ کراس پر دھرنا پانچویں روز بھی جاری

مارے جانے والے ڈاکو کی شناخت ممتاز عرف شکور عرف منڈو شیخ کے نام سے ہوئی ہے۔ ترجمان کے مطابق ڈاکو منڈو شیخ دو سال قبل 2016 میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے بھانجے نوید عرف نومی کے اغوا میں ملوث تھا جسے 60 لاکھ روپے تاوان کی ادائیگی کے بعد رہا کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ 42 لاکھ 67 ہزار ہے: الیکشن کمیشن

دوسری جانب مذکورہ ڈاکو نے گزشتہ سال بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ہیمن داس کے بیٹے کو بھی اغوا کیا تھا جسے 90 لاکھ روپے تاوان کی ادائیگی کے بعد رہا کیا گیا تھا۔ منڈو شیخ پر اغواء برائے تاوان، ڈکیتی، چوری اور اقدام قتل سمیت 42 سے زائد مقدمات درج ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں