پیرس: فرانسیسی عدالت نے سابق صدر نکولس سرکوزی پر مقدمہ چلانے کا حکم دے دیا۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق نکولس سرکوزی کے خلاف پولیس کی چارج شیٹ میں کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات شامل ہیں۔
اس کے علاوہ سرکوزی پر 2007 کے صدارتی انتخابات میں لیبیا کے سابق ڈکٹیٹر کرنل معمر قذافی سے فنڈز لینے کا بھی الزام ہے۔ تاہم کمرہ عدالت میں سابق صدر نکولس سرکوزی نے تمام الزامات سے انکار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کے خلاف تمام کیسز خارج ہو جائیں گے۔
مزید پڑھیں: بھارت میں لاپتہ ہونے والی دبئی کی شہزادی آخر کار مل گئی
63 سالہ نکولس سرکوزی کے وکیل نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کے موکل کی اپیل 25 جون کو سنی جائے گی اور انہیں یقین ہے کہ ایک مرتبہ پھر سچ سب کے سامنے آ جائے گا۔
فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی کو رواں ماہ 20 مارچ کو گرفتار کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ نکولس سرکوزی 2007 سے 2012 کے دوران فرانس کے صدر رہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: سعودی عرب میں ہونیوالے تبدیلیوں کے اثرات واضح ہو رہے ہیں، امریکی تاجر
جولائی 2014 میں بھی نکولس سرکوزی کو مبینہ طور پر اپنے اثر و رسوخ کے استعمال کے الزام میں حراست میں لے کر ان سے باقاعدہ تفتیش کی گئی تھی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں