لاہور، لیڈی ہیلتھ ورکرز کا چیئرنگ کراس پر دھرنا پانچویں روز بھی جاری

09:16 AM, 30 Mar, 2018

لاہور: مذاکرات کی ناکامی کے بعد لاہور میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا چیئرنگ کراس پر دھرنا پانچویں روز بھی جاری ہے۔ مظاہرین نے وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب مارچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مظاہرین نے مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں میٹرو بس سروس روکنے کی دھمکی بھی دی ہے۔

دھرنے کے باعث چیئرنگ کراس اور متصل سڑکوں پر ٹریفک کا نظام متاثر ہے اور شہریوں کو آمد و رفت کے سلسلے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں:  مصر کے صدر السیسی سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کی ملاقات

گزشتہ روز لیڈی ہیلتھ ورکرزکے دھرنے کے دوران احتجاج کرنے والی کئی خواتین گرمی کی شدت اور پیاس کی وجہ سے بے ہوش ہو گئی تھیں. جویریہ نامی بے ہوش ہونے والی خاتون کو شوگرلیول کم ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا جس کا تعلق جہانیاں سے ہے۔

لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کہنا ہے ہمارا فوری سروس سٹرکچر کا مطالبہ بھی پورا کیا جائے اس کے بعد دھرنا کو ختم کرنے کا سوچیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں