آج بھی نووارد فنکار کی طرح لڑ رہی ہوں: تاپسی پنو

11:03 PM, 30 Mar, 2017

نیوویب ڈیسک

ممبئی : اداکارہ تاپسی پنو نے کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ میں آج بھی نیو کمر (نووارد ہونے) کی دوڑ میں شامل ہوں اور پیشہ ورانہ لڑائی لڑ رہی ہوں۔ تاپسی پنوکا فلمی صنعت میں اپنی کامیابی اور جدوجہد کے حوالے سے کہنا ہے کہ فلم ”نام شبانہ“ میں انہیں شروع میں ایکشن کردار ادا کرنے میں بہت مشکل پیش آئی لیکن مجھے احساس ہوا کہ میں سب کچھ کر سکتی ہوں۔

میں بھارتی فلم انڈسٹری میں نئی تھی لیکن اداکاری میں نئی نہیں تھی اور مجھے لگتا ہے کہ میں آج بھی نیو کمر کی لڑائی لڑ رہی ہوں ۔ واضح رہے کہ اداکارہ ان دنوں اپنی فلم ”نام شبانہ“ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔

مزیدخبریں