بھارت کے مذاکرات نہ کرنے سے منفی طاقتوں کو فائدہ ہو رہا ہے، عبدالباسط

10:13 PM, 30 Mar, 2017

نئی دلی :  بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ بھارت کے مذاکرات نہ کرنے سے منفی طاقتوں کو فائدہ ہو رہا ہے بھارت نے جموں وکشمیر کا مسئلہ خود تسلیم کیا جسے حل ہونا چاہیے حریت رہنمائوں اور کشمیری عوام سے بات کرنا ضروری ہے.

ایک بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان خود دہشتگردی کا شکار ہے دہشتگردی سے پاکستان نے بڑا نقصان اٹھایا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین دہشتگردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔

مزیدخبریں