ممبئی: بالی و وڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن کا کہنا ہے کہ کردار کو محنت سے ادا کرنے کی وجہ سے فلم کامیاب ہو نہ ہو میں ضرورکامیاب ہو جاتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے بارے جائزے بالکل نہیں پڑھتی ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اپنی آنے والی فلم بیگم جان کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے 38 سالہ ودیا بالن نے کہا کہ ان کی فلم بیگم جان کے ٹریلرز کو دیکھنے والوں کی تعداد چند روز میں ہی 20 ملین سے تجاوز کر گئی ہے جس کو سن کر بے حد خوشی ہوئی کیونکہ مجھے اس قدر ریسپانس کی توقع نہیں تھی۔
اداکارہ نے کہا کہ ان کے پاس مصروفیات کی وجہ سے اتنا وقت نہیں ہوتا کہ وہ اپنے بارے ریویوز سے خبردار رہیں اس لئے وہ اپنے اور اپنی اداکاری بارے خیالات یا جائزے اور کہانیاں بالکل نہیں پڑھتی ہیں،کوئی جائزہ جو بہت اچھا ہو اس کے بارے ان کے والد،بھائی یا شوہر بتادیتے ہیں تو علم ہو جاتا ہے ورنہ ان کو ان سے کوئی خاص دلچسپی نہیں ہوتی ہے۔