سام سنگ گلیکسی ایس 8 میں ہونگےنئے ایموجیز

09:32 PM, 30 Mar, 2017

سیئول : سام سنگ گلیکسی ایس 8 میں 646 نئے ایموجی پیش کئے جا رہے ہیں۔
ان ایموجی میں باقاعدہ کاروباری اور ملازمت پیشہ دکھایا گیا ہے ، اس کے علاوہ ان میں مرد اور خواتین ہونے کے ساتھ مختلف انسانی رنگ و نسل کا فرق بھی رکھا گیا ہے۔
سام سنگ کی جانب سے پیش کئے جانے والے نئے ایموجیزمیں مختلف کتابوں، سی ڈی، فلاپی وغیرہ کے ایموجی بھی شامل کئے گئے ہیں۔
یہ تمام ایموجیز صرف سامسنگ اور ایپل اینڈرائیڈ فونز میں میسر ہوں گے ، فونز کے علاوہ ان کمپنیوں کا لیپ ٹاپ استعمال کرنے والے حضرات بھی ان ایموجیز کا استعمال چیٹنگ کے دوران اپنے لیپ ٹاپ پر کر سکیں گے۔

مزیدخبریں