ابھیشک سے سرد تعلقات کیوں، رانی نے راز سے پردہ اٹھا دیا

09:08 PM, 30 Mar, 2017

ممبئی: بالی ووڈ میں ساتھ کام کرنے والے ایک دوسرے کے دوست بن جاتے ہیں اور یہ دوستی اکثر محبت میں تبدیل ہو جاتی ہے، لیکن بہت بار دیکھا گیا ہے کہ یہ محبت شادی تک نہیں پہنچ پاتی اور اداکاروں کے درمیان اختلافات کی خبریں میڈیا پر گردش کرنا شروع ہوجاتی ہیں۔
بہت سے اداکار اختلافات کی وجہ میڈیا پر بتانا پسند نہیں کرتے لیکن کچھ علیحدگی کا سبب بتانے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتے۔ اداکارہ رانی مکھر جی کا شمار بھی ان اداکاروں میں ہوتا ہے ،انہوں نے بھارت کے ایک مقبول میگزین کو انٹرویو دینے کے دوران اپنے اور ابھیشک بچن کے تعلقات کے حوالے سے کھل کر باتیں کیں۔
انٹرویو کے دوران رانی سے جب سوال کیا گیا کہ ابھیشک کی آپ کو اپنی شادی میں نہ بلانے کی کیا وجہ تھیتو جواب میں رانی نے کہا کہ سچ یہ ہے کہ اگر کوئی شخص آپ کو اپنی شادی میں نہ بلائے تو آپ کو احساس ہوجاتا ہے کہ آپ ا س کی زندگی میں کیا اہمیت رکھتے ہیں، ورنہ آپ اس دھوکے میں رہتے ہیں  کہ آپ کے درمیان دوستی کا رشتہ ہے، لیکن یہ دوستی فلم کے سیٹ تک محدود رہتی ہے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ یہ میرے لیے کوئی معنی نہیں رکھتا کہ میرے ساتھی اداکاروں کے ساتھ میرا دوستی کا کوئی رشتہ نہیں ہے،اگر کوئی آپ کو اپنی شادی میں نہیں بلانا چاہتا تو یہ اس کی مرضی ہے میں اس میں کچھ نہیں کر سکتی،ہم سب اپنی زندگیوں میں آگے بڑھ جاتے ہیں صرف یادیں ساتھ رہ جاتی ہیں۔

مزیدخبریں