ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے باصلاحیت اداکار عرفان خان اور پاکستان کی خوبرو اداکارہ صباءقمر ان دنوں جارجیا میں اپنی فلم ”ہندی میڈیم“ کی شوٹنگ کے سلسلے میں موجود ہیں۔
شوٹنگ کے دوران لی جانے والی تصاویر سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن رہی ہیں،کچھ عرصہ قبل صباءاور عرفان کی تصویر نے میڈیا پر دھوم مچا دی تھی۔
حال ہی میں فلم کا پوسٹراور چند تصاویر منظر عام پر آئی ہیں ، جس میں دونوں اداکار سادے سے انداز میں نظر آرہے ہیں لیکن یہ سادگی بھی بہت خوبصورت لگ رہی ہے۔