میکسیکو: 50 سے زائد قیدیوں کا جیل کی فارمیسی پر حملہ، 4 افراد ہلاک، 21 زخمی

08:34 PM, 30 Mar, 2017

نیوویب ڈیسک

میکسیکو سٹی: میکسیکو میں 50 سے زائد قیدیوں نے جیل کی فارمیسی پر حملہ کردیا۔ ہنگامہ آرائی کے دوران 4 افراد ہلاک جبکہ 21 زخمی ہوگئے۔

قیدیوں کی ہنگامہ آرائی کا واقعہ میکسیکو کی ریاست نیوولیون کی ایک جیل میں پیش آیا۔ حکام کے مطابق 50 سے زائد قیدیوں نے جیل کی فارمیسی پر حملہ کیا اور مختلف حصوں کو آگ لگا دی۔

واقعے میں 4 افراد ہلاک جبکہ 21 زخمی ہوگئے تاہم زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔گزشتہ ہفتے بھی اسی ریاست کی ایک جیل میں ہنگامہ آرائی میں 7 افراد زخمی ہوئے تھے۔

مزیدخبریں