نئی دہلی : بالی وڈ اداکارہ و برانڈ ایمبیسیڈراداکارہ شلپا شیٹھی نے کہا ہے کہ انہوں نے فلموں میں متعدد کردار ادا کئے لیکن مجھے ماں بن کر زیادہ خوشی محسوس ہو رہی ہے اور یہ احساس سب چیزوں پر حاوی ہے ۔
شلپا شیٹھی نے 2014 ءمیں " دی گریٹ انڈین ڈائٹ" لانچ کر نے کے بعد اب یوٹیوب فٹنس چینل شروع کیا ہے جس میں وہ کام کرنے والی ماﺅں کو یوگا سانس لینے کے طریقوں ، سلاد اور صحت مند غذاﺅں سے اپنے آپ کو فٹ رکھنے کی تراکیب سکھا رہی ہیں ۔