کوئی شخص یا ادارہ ملک سے بڑھ کر نہیں، آرمی چیف

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کا کہنا ہے کہ کوئی شخص یا ادارہ ہمارے ملک سے بڑھ کر نہیں۔ پاک فوج قومی سلامتی کےلئے خدمات سرانجام دیتی رہے گی، پاکستان کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچ رجمنٹل سینٹرایبٹ آبادکے دورہ پرکیا۔

07:07 PM, 30 Mar, 2017

آرمی چیف نے بلوچ رجمنٹل سینٹرپہنچنے پرمسرت کااظہارکیا ۔ انہوں نے یادگارشہداءپرحاضری دی اورپھولوں کی چادرچڑھائی۔ بلوچ رجمنٹل سینٹرمیں زیرتربیت ایف سی جوانوں سے ملاقات بھی کی ، ایف سی جوانوں سے گفتگو میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بلوچ رجمنٹ سے میری دلی اور والہانہ وابستگی ہے، میرے والدبھی بلوچ رجمنٹ میں افسر رہے ۔

مزیدخبریں