یاد گار گروپ فوٹو بنواتے ہوئے لبنانی صدر گر گئے

04:56 PM, 30 Mar, 2017

نیوویب ڈیسک

بیروت: اردن کی میزبانی میں منعقدہ 28 ویں عرب سربراہ اجلاس کے اختتام پر لبنانی صدر میشل عون عرب قیادت کے گروپ فوٹو کے لیے ایک ہال میں آتے ہوئے گر گئے۔

عرب سربراہ اجلاس کے اختتام پر عرب قیادت کے گروپ فوٹوسیشن کے لیے تمام شرکاء ایک ہال میں جمع ہو رہے تھے۔ اس دوران لبنانی صدر میشل عون بھی جیسے ہی حال کے اندر داخل ہوئے تو ان کا پائوں الجھ گیا اور وہ منہ کے بل گر پڑے جس کے بعد ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

لبنانی سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر عون بہ خیریت ہیں۔

مزیدخبریں