گگو منڈی: اوباش شخص کی قبرستان میں خاتون سےزیادتی

04:51 PM, 30 Mar, 2017

اوباش شخص کی قبرستان میں خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی ، مجسٹریٹ کے حکم پر خاتون کے طبی معائنہ کے بعد ایک عورت سمیت تین ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

 تفصیلات کے مطابق چک نمبر 291 ای بی کی رہائشی شادی شدہ خاتون عدیلہ اسلم شام 6 بجے کے قریب اپنی پڑوسن روبینہ بی بی کے ہمراہ قریبی گاﺅں 293 ای بی سے پیدل واپس اپنے گھر جارہی تھی، جب وہ چک نمبر 291 ای بی کے قبرستان کے قریب پہنچیں تو سستا نے کیلئے بیٹھ گئیں، اسی دوران محمد اشفاق ، غلام دستگیر اور مسماة خالد ہ بی بی وہاں پہنچ گئے

غلام دستگیر اور خالدہ بی بی نے روبینہ بی بی کو دبوچ لیا اور محمد اشفاق عدیلہ اسلم کو زبردستی اٹھا کر قبرستان کے گھنے درختوں میں لے گیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا 

خاتون نے اس واقعہ پر علاقہ مجسٹریٹ کو درخواست گزاری جس پر عدالت نے ٹی ایچ کیو بورے والا سے خاتون کا طبی معائنہ کروانے کا حکم دیا ، طبی معائنہ کے بعد مقامی پولیس نے محمد اشفاق ، غلام دستگیر ، اور مسماة خالدہ بی بی کے خلاف زیادتی کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔

مزیدخبریں