کوئٹہ: میاں غنڈی میں تیز رفتاری جیپ کی ذر میں آ کر 2مز دور جاں بحق جبکہ 5زخمی ہو گئے زخمیوں کو سول ہسپتا ل منتقل کیا گیا مگر وہاں ڈا کٹر مو جود نہ تھے ۔زخمی مزدور درد سے کرا تے رہے ۔
ہا تھوں،پیروں ، چہروں اور جسم کے مختلف اعضا ءپر لگی چوٹوں کے درد سے کرانے والے یہ افراد مزدور ہیں ۔جو روز کی طرح آ ج بھی صبح7بجے روز ی کمینے گھر سے نکلے تھے ۔ مگر میاں غنڈی کے علا قے میں ایک تیز رفتار جیپ بے قابو ہو کر ان کے چنگ چی رکشے پر چڑھ گئی ۔جس کے نتیجے میں 2مزدور جاں بحق جبکہ 5زخمی ہو گئے ۔زخمی ہو نے وا لے مز دروں کو سول ہسپتا ل کے ٹرا ما سینٹر منتقل کیاگیا ۔جہاں ان کے ایک رشتے دار نے بتا یا کہ9بج گئے ہیں مگر کسی ڈا کٹر کا اتا پتا نہیں۔ ڈا کٹر کے آ تے ہی زخمی مزدورں کو طبی امداد دینے کا سلسلہ شرورع کر دیا گیا ۔جبکہ جاں بحق ہو نے وا لے 2مز دوروں کی لا شیں سول ہسپتا ل کے مر دہ خانے منتقل کی گئیں ۔پو لیس کے مطا بق جیپ کے ڈرا ئیو ر کو بھی گرفتار کرتفتیش کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ۔