لاہور: پنجاب بھر میں یونین کونسلوں کو ٹیکس لگانے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔پنجاب میں ٹیکس لگانے کی ذمہ داری یونین کونسلوں پر عائد کردی گئی ہے۔ پنجاب کی شہری یونین کونسل کو تفریحی ٹیکس لگانے کا اختیار ہوگا .
جب کہ یونین کونسلیں پارکنگ فیس، تشہیر اور بل بورڈز فیس بھی وصول کرسکیں گی۔دیہی کونسل غیرمنقولہ جائیداد پر ٹیکس اور جائیداد کے انتقال پر بھی ٹیکس لگا سکیں گی۔
یونین کونسلوں کو یہ بھی اختیار ہوگا کہ وہ مختلف فیسیں وصول اور اس میں اضافہ بھی کرسکیں