پی ایس پی قومی پرچم کو سیاسی طور پر استعمال نہیں کر سکتی: الیکشن کمیشن

01:23 PM, 30 Mar, 2017

اسلام آباد: پاک سرزمین پارٹی کے پرچم کے حوالے سے درخواست کی سماعت الیکشن کمیشن میں ہوئی۔ الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پی ایس پی کو قومی پرچم کو بطور سیاسی جھنڈا استعمال کرنے سے روک دیا تاہم پاک سرزمین پارٹی کا نام تبدیل کرنے سے متعلق درخواست مسترد کر دی۔

الیکشن کمیشن نے قومی پرچم کو بطور سیاسی جھنڈا استعمال کرنے سے روک دیا۔ الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا قومی پرچم کو جلسوں میں سیاسی مقاصد کے طور پر بھی استعمال نہ کیا جائے۔

نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں