شادی کرنے سے کسی کا کرئیر ختم نہیں ہوجاتا:عالیہ بھٹ

01:16 PM, 30 Mar, 2017

ممبئی: عالیہ بھٹ اداکارہ کرینہ کپور خان کی بہت بڑی مداح ہیں جس کا اظہار وہ ہر جگہ کرتی ہیں تاہم اب اداکارہ نے کہا ہے کہ وہ بیبو کی طرح شادی کرنے کی خواہشمند ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنی آئیڈئیل اداکارہ کرینہ کپورخان کی طرح شادی کرنے کی خواہشمند ہیں اوران کے نقش قدم پرچلنا چاہتی ہیں، وہ یہ نہیں چاہتی ہیں کہ ان کی شادی تاخیرکا شکارہوجس سے مسائل بہت زیادہ بڑھ جاتے ہیں جب کہ انہوں نے اپنی شادی کے حوالے سے بہت سوچنا شروع کردیا ہے۔


عالیہ نے کہا کہ پہلے سب اس بات پریقین رکھتے تھے کہ کسی بھی اداکارہ کی شادی ہوجائے تو اس کا کرئیراسی وقت ختم ہوجاتا ہے جب کہ اب ایسا بالکل بھی نہیں ہے جس کی بہترین مثال میری آئیڈئیل کرینہ کپورہیں۔


عالیہ کا کہنا تھا کہ کرینہ نے نہ صرف شادی کے بعد بلکہ جب وہ حاملہ تھیں تب بھی وہ بڑی اسکرین سے دورنہ ہوئیں اوربیٹے کی پیدائش کے بعد ایک بار پھر بڑے پردے کی زینت بننے جارہی ہیں، شادی کی وجہ سے کسی کو بھی اداکاری نہیں چھوڑنی نہیں چاہیئے۔

مزیدخبریں