حکومت کا مختلف ممالک میں تعینات پاکستانی سفیروں کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

حکومت کا مختلف ممالک میں تعینات پاکستانی سفیروں کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: ذرائع کے مطابق حکومت نے مختلف ممالک میں تعینات پاکستانی سفیروں کی تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے جن میں بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط بھی شامل ہیں۔ جن کی جگہ ترکی میں موجود سفیر سہیل محمود کو بھارت میں ہائی کمشنر تعینات کیا جائے گا جبکہ وزارت خاجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن افتخار عزیز کو ترکی میں سفیر تعینات کیا جائے گا ۔

ذرائع کے مطابق برازیل میں موجود سفیر برہان الاسلام رواں برس ریٹائر ہو رہے ہیں اور ان کی جگہ جنوبی افریقہ میں موجود نجم ثاقب کو برازیل میں سفیر لگایا جا رہا ہے جبکہ تھائی لینڈ میں سفیر ڈاکٹر سہیل خان کو جنوبی افریقہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

ڈنمارک میں موجود سفیر مسرور احمد جونیجورواں سال ریٹائر ہو رہے ہیں جن کے متبادل کے طور پر ایڈیشنل سیکرٹری ایشیاء پیسفک ذوالفقار گردیزی کو سفیر تعینات کیا جا رہا ہے۔

نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں