فریج میں کھانے کی یہ اشیاءمت رکھیں

12:33 PM, 30 Mar, 2017

اسلام آباد: ہمارے فریج تو ہر طرح کی کھانے کی اشیاءرکھی ہوتی ہیں ،مگر ماہرین کے مطابق بہت ساری ایسی کھانے کی اشیاءہیں جو ہمیں کسی بھی طور پر اپنی فریج میں نہیں رکھنی چاہیئے ۔
۔آلو
اکثر ہم آلو فریج میں رکھتے ہیں مگر سات سینٹی گریڈ سے کم والی جگہ پر رکھنے کی وجہ سے آلو بد ذائقہ ہو جاتے ہیں ۔فریج میں رکھنے کی بجائے آلو ﺅں کو کسی شاپنگ بیگ میں دھانپ کر رکھیں تو بہتر ہے ۔
۔چاکلیٹ
چاکلیٹ ویسے تو ہمیں فریج میں پڑی ملتی ہے مگر مسلسل فریج میں رکھنے کی وجہ سے چاکلیٹ کا اپنا ذائقہ ختم ہوجاتاہے ۔
۔ رس دار پھل
ایسے پھل جن کا رس نکلتا ہو ،فریج میں رکھنے سے گل جاتے ہیں ۔ایسے پھلوں کے لیے بہتر تو یہ ہے کہ ان کو کئی تہوںمیں بند کرکے جہاں روشنی نہ آتی ہو وہاں رکھیں تو ان کا ذائقہ بھی برقرار رہے گا اور خراب بھی نہیں ہو ں گے ۔
۔پودینہ
پودینہ فریج میں رکھنے سے فریج میں دیگر خوشبوئیں اپنے اندر محفوظ کرلیتا ہے ۔اسکو اگر رکھنا مقصود ہو تو ایک کپ پانی میں ڈال کر رکھ لیں ۔
۔ سبز پھلیاں
سبز پھلیاں فریج میں رکھنے سے ان کی افادیت پر اثر پڑتاہے ۔
۔پیاز
فریج کا موئسچر چند لمحوں میں پیاز کو نرم کر دیتاہے جس کے بعد پیاز کو استعمال کرنا حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف ہو جاتاہے ۔
۔ زیتوں کا تیل
زیتو ن کے تیل کے لیے بہترین درجہ حرارت بار ہ سے سولہ سینٹی گریڈ ہے فریج میں رکھنے سے اس کی افادیت پر فرق پڑتاہے ۔
۔شہد
شہد اللہ تعالیٰ کی طرف سے باقی نعمتوں کی طرح بڑا نعمت ہے ۔ماہرین کا کہناہے کہ اگر شہدسے فوائد اٹھانا چاہتے ہیں تو کبھی بھی اس کو فریج میں نہ رکھیں ۔،
۔ٹماٹر
فریج میں رہنے کی وجہ سے ٹماٹر کا ٹیکسچر اور ذائقہ بدل جاتاہے ۔کوشش کریں کہ ٹماٹر کو فریج کی بجائے قدرتی ٹھنڈے ماحول میں رکھیں ۔

مزیدخبریں