کراچی: سٹی کورٹ میں شہر میں بچوں کے اغوا کیس کی سماعت عدالت نے ملزمان کو سات اپریل تک عدالتی تحویل پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔سٹی کورٹ میں شہر میں بچوں کے اغوا کیس کی سماعت کی گئی۔ سماعت کے دوران پولیس نے اغواکار گروہ کے سات ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا۔ملزمان میں جمعہ خان ، مسیح اللہ ، روزی خان ، محمد انور ، سرور، محمد عمر اور خان محمد شامل ہیں۔تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمان کے قبضے سے ستاسی ہزار روپے برآمد ہوۓ ۔
ملزمان کے قبضے سے دو روز کا بچہ بازیاب کرایا ۔مقدمہ میں نامزد چار خواتین کو پہلے ہی جیل بھیجا جا چکا ہے۔عدالت نے ملزمان کو سات اپریل تک عدالتی تحویل پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔