سی پیک پاکستان کو اقتصادی سرگرمیوں کا مرکز بنائے گا: نیول چیف

12:13 PM, 30 Mar, 2017

کراچی: نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ نے کراچی شپ یارڈ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا سی پیک پاکستان کو اقتصادی سرگرمیوں کا مرکز بنائے گا۔ پاک بحریہ خود انحصاری کی منزل کی جانب گامزن ہے۔ پاکستان کا جغرافیائی محل وقوع انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا ملک میں نئے شپ یارڈ قائم کرنے کے لیے کام جاری ہے۔ کراچی شپ یارڈ معیار برقرار رکھنے میں کامیاب رہا ہے۔

نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں