تھرلر فلم ’آئی ٹی ‘ کا دہشت سے بھر پور ٹریلر جاری

12:03 PM, 30 Mar, 2017

نیو یارک :ہالی وڈہمیشہ سے ہی اپنی خوف اور دہشت سے بھر پور فلموں کے لیے آگے رہا ہے اورلوگ دہشت زدہ کردینے والی یہ فلمیں بہت شوق سے دیکھتے ہیں اور ایک بار پھر ہالی ووڈ میں خوف کے سائے منڈلانے لگے، لوگوں کو ہنسانے والا مسخرہ پ±ر اسرار قاتل بن گیا، خوف اوردہشت سے بھرپور نئی تھرلر فلم ’آئی ٹی‘ کا پہلا ٹیزر جاری کر دیا گیا۔
اینڈرس موچیٹی کی ڈائریکشن میں بننے والی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایسے خطرناک اور پر اسرارواقعات کے گرد گھوم رہی ہے جب ایک چھوٹے سے ٹاون میں پر اسرار شخص مسخرے کا روپ دھار کر بچوں کو اغوا اور قتل کرنے لگتا ہے۔کلاون کا لبادہ اوڑھے یہ شخص پورے ٹاون میں خوف و ہراس پھیلا دیتا ہے اور بچوں کو خوف میں مبتلا کر دیتا ہے۔
خوف اور دہشت ناک واقعات کی منظر کشی کرتی اس فلم میں ہالی وڈ اداکاربل سیرگارڈ، فن وولف ہارڈ، جیویئر بوٹیٹ، نکولس ہملٹن اور صوفیہ للیز اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔
خوف، دہشت اور سنسنی سے بھرپور یہ فلم رواں سال 6ستمبرکو امریکی سنیما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

مزیدخبریں