عرب لیگ اجلاس میں لبنانی صدر منہ کے بل گر گئے

11:32 AM, 30 Mar, 2017

عمان: اردن کے دارالحکومت عمان میں عرب لیگ کے 28ویں سربراہ اجلاس کے اختتام پر گروپ فوٹو بنوانے کے لئے 21 سربراہان اکٹھا ہوئے۔ اس موقع پر لبنان کے صدر مشیل عون کے پاؤں ڈگمگا گئے اور وہ اپنا توازن برقرار نہیں رکھ سکے اور منہ کے بل گر گئے۔ خوش قسمتی سے قالین کی وجہ سے انہیں کوئی چوٹ نہ آئی اور موقع پر موجود اہلکاروں نے انہیں اٹھا لیا۔

میشل عون کے گرنے کے لمحات کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ لبنانی صدر دو روز قبل اردن میں منعقدہ عرب سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیے عمان پہنچے تھے جہاں اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے ان کا استقبال کیا تھا۔

نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں