مادیرا: پرتگال کے جزیرے مادیرا میں اسٹار فٹبالر کرسٹینا رونالڈو کے مجسمے کی پردہ کشائی کے بعد شائقین فٹبال اس کی مشابہت پر سوال اٹھانے لگے۔ شائقین کے مطابق مجسمہ آئر لینڈ کے سابق کپتان نیال کوئن جیسا ہے۔
مجسمے کی پردہ کشائی جزیرے کے ایئر پورٹ کو رونالڈو کے نام سے منسوب کرنے کی تقریب کے دوران کی گئی۔
مجسمہ ائر پورٹ میں ٹرمینل کے داخلی راستے کے باہر نصب کیا گیا ہے اور اس تقریب میں شرکت کے لیے پرتگال کے صدر اور وزیراعظم خصوصی طور پر شرکت کی۔
رونالڈو نے ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قابل فخر بات ہے کہ مادیرا ایئر پورٹ کو ان کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔
Happy and honored to have my name given to the Madeira airport! ✈️???? pic.twitter.com/6SxibYtxje
— Cristiano Ronaldo (@Cristiano) March 29, 2017
نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں