لاہور: پاکستانی اداکار میکال ذوالفقار اور ان کی اہلیہ کے درمیان بھی طلاق ہو گئی۔ اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر اپنے ایک پیغام میں طلاق کی تصدیق کر دی۔
انہوں نے کہا میرا اپنی اہلیہ کے ساتھ 6 سالہ پرانا رشتہ اختتام کو پہنچ گیا ہے۔ میں بہت دکھ کے ساتھ اس بات کا اعلان کر رہا ہوں کہ بدقمستی سے میری 6 سالہ ازدواجی زندگی کا اختتام ہو چکا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اہلیہ کے ساتھ کافی عرصے سے علیحدگی چل رہی تھی۔ دونوں طرف سے اس تعلق کو قائم رکھنے کی بہت سی کوششیں کی گئیں لیکن خاطرہ خواہ نتائج برآمد نہ ہوئے اور یہ تعلق طلاق پر ختم ہو گیا۔
نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں