انقرہ: ترکی کا کہنا ہے کہ اس نے شمالی شام میں سات ماہ پر محیط فرات شیلڈ نامی فوجی آپریشن ’کامیابی‘ کے ساتھ ختم کر دیا ہے۔ وزیر اعظم بن علی یلدرم نے یہ اعلان ترکی کے سلامتی کونسل کے اجلاس میں کیا ہے۔ تاہم انھوں نے نئے فوجی آپریشنز سے انکار نہیں کیا اور نہ ہی یہ واضح کیا کہ کیا اب ترک فوجیں شام سے واپس آ جائیں گی یا نہیں۔
واضح رہے کہ ترکی نے اگست میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کو اپنی سرحدوں سے دور دھکیلنے اور مقامی کرد جنگجوؤں کی پیش قدمی روکنے کے لیے اس فوجی آپریشن کا آغاز کیا تھا۔
نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں