گجرات میں کاونٹر ٹیررزم کی کارروائی میں5 دہشتگرد ہلاک

07:30 AM, 30 Mar, 2017

گجرات کے علاقہ کنجا میں سی ٹی ڈی کی جانب سے کارروائی کی گئی ہے۔کارروائی کے دوران 5دہشتگرد ہلاک کر دیے ،جبکہ3 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق اطلاع ملنے پر دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں 5 دہشتگرد ہلاک اور 3 فرار ہو گئے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشتگرد گجرات اور کھاریاں میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاتے تھے۔

دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔دہشتگردوں کا تعلق القائدہ اور تحریک طالبان سے بتایا جاتا ہے.

مزیدخبریں