اسلام آباد: امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے حکومت سے مستعفی ہونے اور ملک میں نئے انتخابات کا مطالبہ کردیا ہے۔
جے یو آئی کی مجلس شوریٰ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ 8 فروری کے نتائج کے اعلان کسی صورت قبول نہیں۔ پی ٹی آئی کے خلاف ہمارا موقف اور تحفظات بہت سنجیدہ ہیں۔مجلس شوریٰ ںے سیاسی جماعتوں سے رابطے سیاسی عمل قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں دوبارہ صاف شفاف انتخابات کرائے جائیں۔شفاف انتخابات کی ضمانت کے بغیر منانے اور راضی کرنے کے الفاظ کی کوئی وقعت نہیں۔ اسٹیبلشمنٹ انتخابی عمل کا حصہ نہ ہو اور انتخابات شفاف ہونے چاہئیں۔