دوحہ:افغان طالبان کانفرنس کا افتتاحی اجلاس آج ہوگا، 3 رکنی پاکستانی وفد دوحہ پہنچ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 3 رکنی پاکستانی وفد دوحہ میں ہے علاوہ ازیں پہلی بار شرکت کرنے والا افغان طالبان حکومتی وفد بھی دوحہ میں موجود ہے۔کانفرنس میں دنیا بھر کے نمائندگان خصوصی شرکت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلی بارافغان طالبان حکومتی وفد بھی شرکت کے لیے دوحہ میں موجود ہوگا جبکہ طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد، سہیل شاہین اور دیگر شامل ہوں گے۔
افتتاحی اجلاس میں افغان طالبان وفد بریفنگ دے گا، افغان کانفرنس میں دنیا بھر کے نمائندگان خصوصی شرکت کریں گے۔