سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 سہولت کار گرفتار

12:42 PM, 30 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی:سی ٹی ڈی کی کارروائی میں  کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 سہولت کار گرفتار ہوگئے۔سی ٹی ڈی  ترجمان کے مطابق 
 کارروائی میں  کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 سہولت کار گرفتار ہوگئے ہیں۔گرفتار ملزمان میں حسن گل محسود اور بشیر احمد شامل دونوں ملزمان کے نام دہشت گردوں کی سہولت کاری کرنے پر حکومت سندھ کے فورتھ شیڈول میں بھی شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے دہشت گردی کے لئے فنڈنگ کی کثیر رقم برآمد ہوئی ہے۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ  سی ٹی ڈی امیر تحریک طالبان پاکستان کی ہدایت پر ملزمان نے فنڈنگ سے ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے سے دو عدد خودکار جدید 9ایم ایم پستول بھی خریدے تھے، دونوں پستول ملزمان کی نشاندہی پر بر آمد کرلیے گئے ہیں، ملزمان سپر مارکیٹ علاقہ تھانہ گلزار ہجری پر غیر قانونی ٹرک اڈہ چلا رہے تھے۔
ترجمان کے مطابق  ٹرک اڈے سے حاصل ہونے والے منافع کی رقم سے تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں کی مالی معاونت کرتے ہیں،ملزمان کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی کراچی میں ٹیرر فنڈنگ و اسلحہ کے مقدمات درج کئے گئے۔

مزیدخبریں