ماڑی پور کے قریب بس الٹ  گئی ،7 افراد جاں بحق

12:24 PM, 30 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی: ماڑی پور کے قریب بس الٹ  گئی ،7 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق بس میں سوار افراد سیر کیلئے جا رہے تھے کہ کراچی کے علاقے ماڑی پور کے قریب بس کو حادثہ پیش آ گیا۔اس  کے نتیجے میں 7 افراد جان سے چلے گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں تین بچے، تین خواتین اور ایک مرد شامل ہے، زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کر دی گئی۔دوسری جانب نعشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی کے علاقہ ماڑی پور میں بس حادثہ میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔گورنر سندھ نے کمشنر کراچی اور ایڈیشنل آئی جی کراچی پولیس سے بس حادثہ سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔

مزیدخبریں