فنانس ترمیمی بل 2024 ،صدر آصف زرداری نے توثیق کردی، یکم جولائی سے نافذ العمل ہوجائے گا

 فنانس ترمیمی بل 2024 ،صدر آصف زرداری نے توثیق کردی، یکم جولائی سے نافذ العمل ہوجائے گا

اسلام آباد: فنانس ترمیمی بل 2024 کی توثیق صدر آصف زرداری نے کردی۔ صدر کے دستخطوں کے ساتھ بل قانون بن گیا، فنانس بل کی دستخط شدہ کاپی پارلیمنٹ کو بھجوا دی گئی، ذرائع  کے مطاطق فنانس ترمیمی بل یکم جولائی سے نافذ العمل ہوجائے گا۔


صدر آصف زرداری کے دستخطوں کے ساتھ ہی بل قانون بن گیا جبکہ فنانس بل کی دستخط شدہ کاپی پارلیمنٹ کو بھجوا دی گئی۔صدر کے دستخطوں کے بعد نیا وفاقی بجٹ یکم جولائی سے نافذ العمل ہو گا، وفاقی بجٹ کا مجموعی حجم 18 ہزار 877 ارب روپے ہے۔فنانس بل کے تحت مختلف ٹیکسوں اور ڈیوٹیز میں ردوبدل کیا گیا ہے، فنانس بل کے لاگو ہونے سے 200 ارب روپے سے زائد کے ٹیکس لاگو ہوں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے فنانس ترمیمی بل 2024 صدر مملکت آصف زرداری کو بھجوایا تھا۔

مصنف کے بارے میں