بارباڈوس:روہت شرمااور ویرات کوہلی نے ٹی ٹوینٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ بڑے کھلاڑی نے بڑے میچ میں آخری اننگزیادگاربنادی۔ویرات کو ہلی افریقی باؤلرز کے سامنے آہنی دیوار بنےرہے۔میگا ایونٹ کے فائنل میں ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 59 گیندوں پر76رنز بنائے۔
بھارتی کپتان روہت شرما نے بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔روہت نے اب تک ہونے والے ہر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کی نمائندگی کی۔روہت شرما ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں انڈیا کو دستیاب رہیں گے۔
بھارتی کپتان نے دنیا میں سب سے زیادہ 159 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز کھیلے ہیں۔
انہوں نے سب سے زیادہ 4231 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنائے۔روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں پانچ سنچریاں بھی بنائی ہیں۔ انہوں نے سب سے زیادہ 205ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل چھکے لگائے۔
ویرات کوہلی نےٹی ٹوئنٹی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ آج ٹی ٹوئنٹی کا آخری ورلڈکپ اور آج کا فائنل
بھارت کیلئے آخری میچ تھا۔انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے نئی نسل کیلئے جگہ چھوڑی جائے، امید ہے کچھ اچھے پلیئرز ٹیم کو آگے لے کر جائیں گے۔ویرات نے 125 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں بھارت کی نمائندگی کی اور ایک سنچری اور 38 نصف سنچریوں کی مدد سے 4188 رنز بنائے۔