جدہ:سعودی عرب نے عمرہ زائرین کو سالانہ تین کروڑ تک بڑھانے کا ہدف مقرر کرلیا ۔گلف نیوز کے مطابق سعودی عرب کے عمرہ امور کے اسسٹنٹ انڈر سیکریٹری نے سعودی ٹیلی ویژن کو بتایا کہ ہر سال عمرہ زائرین کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جو خوش آئند ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ اس سال ایک کروڑ سے زائد عمرہ زائرین کو موقع دینے کے منصوبے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب عمرہ کرنے والے مسلمانوں کی تعداد کو سالانہ تین کروڑ تک پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔
خیال رہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے ہر سال کی طرح رواں سال بھی حج کیلئے آنے والوں کی سہولت کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔