آئی ایم ایف معاہدے نے "خیر خواہوں" کی امیدوں پر پانی پھیر دیا : خواجہ آصف

06:22 PM, 30 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :وزیر دفاع خواجہ آصف کاکہنا ہےالحمد للہ آئی ایم ایف کا معاہدہ تمام ترخدشات کے باوجود مکمل ہوگیاہے ۔  الحمد للہ آئی ایم ایف کا معاہدہ تمام ترخدشات کے باوجود مکمل ہوا، وزیراعظم وزیر خزانہ اور ٹیم کے تمام اراکین مبارکباد کے مستحق ہیں ۔

انہوں نے کہا  بہت سے " خیر خواہوں" کی امیدوں پر پانی پِھرگیا ہے، جن میں دوست دشمن بھی شامل تھے۔ اللہ کرے تمام پاکستانی جن کو ٹیکس ادا کرنا چاہئے ٹیکس اداکریں ، ٹیکس چوری بدترین ملک دشمنی ہے اور غریب عوام کے معاشی قتل کے مترادف ہے۔ رشوت اور قومی خزانے کی لوٹ مار بند ہو، آئی ایم ایف معاہدہ ہمیں معاشی امراض سے صرف چھٹکارے کیلئے مہلت فراہم کرتا ہے ، مکمل علاج ہم  نے خود کرنا ہے ۔

ان کامزید کہنا تھا اللہ ہماری دولتمند مراعات یافتہ اشرافیہ کو وطن کی محبت کی دولت سے مالا مال کرے اور انہیں عام پاکستانی کی مشکلات سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔

مزیدخبریں