شکیل کی وفات  ڈرامہ انڈسٹری کیلئے ایک بڑا نقصان ، 70 کی دہائی سے ان کا نام  سنہرے دور سے جڑا ہوا ہے : وزیر اعظم

03:46 PM, 30 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نےسوشل میڈیا سائیٹ ٹویٹر پر کہا کہ   اداکار شکیل کی وفات پر کہا کہ   شکیل کی وفات پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کیلئے ایک بڑا نقصان ہے۔ 70 کی دہائی سے ان کا نام پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کے سنہرے دور سے جڑا ہوا ہے جب ڈرامے اپنے جاندار کرداروں اور اداکاری کی وجہ سے ناظرین کو مسحور کیا کرتے تھے۔

ان کاکہنا تھا کہ شکیل  اپنے لازوال کرداروں اور شاندار اداکاری جن سے میری عمر کے لوگوں کی قیمتی یادیں وابستہ ہیں کی وجہ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچے۔ اللہ تعالی انکی مغفرت کریں اور انکے درجات بلند اور ان کے اہلِ خانہ و رفقاء کو صبر جمیل عطا کریں۔

مزیدخبریں