بڑی خبر، پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا، آئی ایم ایف  نے معاہدہ کرلیا

بڑی خبر، پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا، آئی ایم ایف  نے معاہدہ کرلیا

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے اسٹاف لیول کا معاہدہ کرلیا، معاہدے کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ دے گا۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف اور پاکستان کا 3 ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا معاہدہ ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف کی یہ رقم قسطوں میں ملنے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے آئی ایم ایف کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ ہوگیا۔ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان 3 ارب ڈالر کا معاہدہ ہوا ہے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان سے معاہدے کی تصدیق بھی کردی ہے۔ آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ وسط جولائی میں اس معاہدے کا جائزہ لے گا۔

اعلامیے کے مطابق اسٹاف لیول معاہدہ معاشی استحکام میں معاون ثابت ہوگا۔ معاہدہ پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ کم کرے گا۔ معاہدے سے سماجی شعبے کیلئے فنڈزکی فراہمی بہتر ہوگی۔ معاہدہ پاکستان میں ٹیکسز کی آمدن بڑھائے گا۔ ٹیکس کی آمدن بڑھنے سے عوام کی ترقی کیلئے فنڈنگ بڑھ سکے گی۔

معاہدہ کے مطابق پاکستان کو 3 ارب ڈالر کا قرض فراہم کیا جاسکے گا۔ اس معاہدے کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ دے گا۔