تحریک انصاف کا پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں جلسہ، این او سی جی ایچ کیو کی اجازت سے مشروط 

تحریک انصاف کا پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں جلسہ، این او سی جی ایچ کیو کی اجازت سے مشروط 
سورس: File

اسلام آباد: تحریک انصاف کی جانب سے  ہفتہ کو اسلام اباد میں  جلسے کے حوالے سے قانون کی خلاف ورزی نہ کرنے سے متعلق حلف نامہ  جمع کرائے جانے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے  جلسے کی اجاز ت دیدی ہے ۔این او سی جی ایچ کیو کی اجازت سے مشروط ہوگا۔ 

عمران خان  کے 2  جولائی کو اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں جلسے  کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی سے ضابطہ اخلاق پر حلف نامہ لیا  ۔پی ٹی آئی کی طرف سے  مرکزی صدر اسلام آباد علی نواز اعوان نے حلف نامہ ڈی سی کو جمع کروایا ۔

پی ٹی آئی کی طرف سے ضابطہ اخلاق میں اسلام آباد ایکسپریس وے بند نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ۔جلسے کے شرکاء ریڈ زون میں داخل ہوں گے نہ ہی سرکاری املاک کو نقصان پہنچائیں گےاور  رات 12 بجے پریڈ گراؤنڈ خالی کر دیں گے۔

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی صورت میں جلسے کے  منتظمین ذمہ دار ہوں گے ۔ حلف نامہ جمع کرائے جانے کے بعد پی  ٹی آئی  کو پریڈ گراؤنڈ میں دو جولائی کے جلسے کی اجازت دے دی گئی ہے جس کی  ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے بھی تصدیق کردی ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے جلسے کی اجازت کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن  بھی جاری کر دیا  تاہم  پریڈ گراؤنڈ کے استعمال کے حوالے سے اجازت نامہ جی ایچ کیو کی اجازت سے مشروط ہوگا ۔ 

مصنف کے بارے میں