ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے عمران خان کو دوبارہ وزیر اعظم بنانا ہوگا: شاہ محمود 

07:53 PM, 30 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

ملتان : پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی ملک کو بحرانوں سے نجات دلانی ہے تو عمران خان کو لانا ہوگا۔ عوام مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ 

میڈیا سے گفتگو کرتے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پہلی بار چوروں کا ٹولہ زبردستی مسلط کیا گیا ۔بحرانوں سے نجات کا واحد حل فوری انتخابات ہیں۔10ہفتے میں ایسا کیا ہوگیا کہ ملکی معیشت کا ستیاناس ہوگیا۔ 

امپورٹڈ حکمران ملک چلانے کے اہل نہیں۔ انہیں سازش کے ذریعے ملک پر مسلط کیا گیا ۔ یہ حکومت نہیں چلا سکیں گے۔ 

مزیدخبریں