جنرل باجوہ سے اب بھی رابطہ ہے؟ توشہ خانہ سے کیا بیچا؟ عمران خان کی نیوٹرل صحافیوں کے سوالات پر خاموشی 

05:58 PM, 30 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: من پسند صحافیوں کے علاوہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف دیگر چینلز کے سوالات کے کا جوابات  دینے سے گریز، اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے بعد نیوٹرل صحافیوں کی جانب سے سوالات کئے گئے تو عمران خان کچھ کہے بغیر روانہ ہوئے، انکی سیکورٹی ٹیم  صحافی کو سوالات سے منع بھی کرتے رہی۔

نیو نیوز کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے صحافی نے سوال کیا کہ خان صاحب کیا  اب  بھی آرمی چیف جنرل باجوہ سے رابطہ ہوتا ہے ؟عمران خان نے چپ ساد ھ لی اور جواب دینے سے گریز کیا۔

صحافی نے پوچھاخان صاحب توشہ خانہ سے کیا خریدا  اوربیچا۔ جواب میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بولیں یہ توشہ خانہ نہیں توچہ خانہ ہے۔

صحافی نے پھر اصرار کیا کہ خان صاحب آپ صحافیوں کے سوالات کا جواب کیوں نہیں دیکھتے عمران خان مسکرا کر گاڑی میں بیٹھ گئے اور چلتے بنے۔

مزیدخبریں