لاہور: سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو نہیں مانتے فیصلے کی سمجھ نہیں آرہی۔ سپریم کورٹ جائیں گے۔
لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر رد عمل میں پرویز الہٰی نے کہا کہ ہم نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کیا۔ الیکشن کے بائیکاٹ کے حوالے سے چلنے والی خبر بے بنیاد اور جھوٹ ہے۔ ہمارے 11 اراکین ملک سے باہر ہیں انہیں آنے میں وقت لگے گا۔
پرویز الہٰی نے کہا کہ 12 گھنٹے رہے گئے ہیں پورے پنجاب سے ایم پی اے کیسے آئیں گے ؟ 6 ایم پی اے حج پہ ہیں۔ 5 بیرون ملک ہیں اور 5 کا نوٹیفیکیشن نہیں ملا- الیکشن نہیں ہو گا۔ سپریم کورٹ جائیں گے۔