لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر رد عمل آگیا ہے جس سے پی ٹی آئی والے پریشان ہوگئے اور کمنٹس میں گالیاں دینا شروع کردیں۔
مریم نواز کا اپنے ٹویٹ میں کہنا ہے کہ پنجاب کوایک بار پھر بحرانوں میں دھکیلنے والوں کو لینے کے دینے پڑ گئے۔ پنجاب کے مینڈیٹ کو ایک بار پھر دھاندلی سے ہتھیانے کی کوشش کرنے والے اب انتخاب روکنے پر بضد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کیونکہ ان کے اپنے بہت سارے ارکان اڑان بھرنے کو تیار بیٹھے ہیں۔ حکومت ختم کرتے کرتے اپنی گنتی پوری کرنے کے لالے پڑ گئے۔