لاہور: لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے حمزہ شہباز کے بطور وزیراعلیٰ انتخاب کالعدم قرار دئیے جانے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے مشاورتی اجلاس طلب کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے حمزہ شہباز کے بطور وزیر اعلیٰ انتخاب کے فیصلے پر مشاورت ہو گی اور مستقبل کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے الیکشن کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے انتخاب کالعدم قرار دیا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اپیلوں پر جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں جسٹس شہرام سرور چوہدری، جسٹس ساجد محمود سیٹھی، جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس شاہد جمیل خان پر مشتمل 5 رکنی بینچ نے سماعت کی۔
لارجر بینچ نے فیصلہ چار ایک کی اکثریت سے سنایا جس میں جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے اختلافی نوٹ لکھا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ منحرف ارکان کے 25 ووٹ نکال کر دوبارہ گنتی کی جائے۔