پنجاب اسمبلی میں  نمبر گیم کیا ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

پنجاب اسمبلی میں  نمبر گیم کیا ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور: لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے سے ہٹانے کے بعد  پنجاب اسمبلی میں  نمبر گیم کیا ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں۔


تفصیلات کے مطابق پنجاب میں حکومت کے حوالے سے بدستورمسلم لیگ ن اوراتحادیوں کی پوزیشن مستحکم ہے، سابق منحرف ارکان کی واپسی سے مسلم لیگ کے پاس 176کاسکورموجود ہے جن میں ن لیگ کے پاس اپناسکور164کھلاڑی جبکہ ،پیپلزپارٹی کے پاس 7جیالے ارکان موجود ہیں اور حکومتی اتحاد میں شامل4آزاد ارکان سمیت راہ حق پارٹی کا ایک اہم ووٹ بھی موجود ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے پاس ق لیگ کے ارکان ملاکر ایوان میں167ارکان موجود  ہیں۔

لیگی رہنما ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ نمبرگیم میں حکومت کوخطرہ نہیں،دوبارہ انتخاب ہواتوبھی فاتح ہوںگے تاہم کوئی خوف نہیں،اکثریت نہ ہوئی توگریس فلی الگ ہوجائینگے۔

مصنف کے بارے میں