اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف آج حکومتی اتحاد کی اہم جماعت پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے قائدین کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ظہرانے میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری شریک ہوں گے جبکہ پیپلز پارٹی کی سینئر قیادت بھی سابق صدر آصف علی زرداری کے ہمراہ ہو گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اہم ملاقات میں اتحادی جماعتوں کے خدشا ت پر تبادلہ خیال کرنے کیساتھ ساتھ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے ساتھ معاہدے پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ظہرانے میں چیئرمین نیب کی تقرری سمیت حکومتی امور پر بات چیت بھی کرنے کیساتھ ساتھ ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وزیراعظم آج پیپلز پارٹی قائدین کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے
12:07 PM, 30 Jun, 2022