پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی نے استعفیٰ دیدیا

11:50 AM, 30 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کراچی سے رکن سندھ اسمبلی سعید احمد آفریدی نے اپنی نشست سے استعفیٰ دے دیا .

تفصیلات کے مطابق  پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور اسپیکر سندھ اسمبلی کو بھیجے گئے استعفیٰ میں سعید آفریدی نے کہا ہے کہ وہ کچھ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان نے پارٹی قیادت کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی سے استعفے بھی دے دیے تھے۔

مزیدخبریں