پنجاب حکومت کا کینسر اور دیگر امراض کی دوائیں مفت فراہم کرنے کا اعلان

پنجاب حکومت کا کینسر اور دیگر امراض کی دوائیں مفت فراہم کرنے کا اعلان

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کینسر اور دوسرے امراض کی دوائیں مفت فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے یکم جولائی سے پنجاب کے تمام اضلاع کے ہسپتالوں میں کینسر اور دوسرے امراض کی دوائیں مفت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

یاد رہے اس سے پہلے شہباز شریف کی حکومت میں بھی پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں مریضوں کو دوائیاں مفت دی جاتی تھی جبکہ بعد میں عمران خان کے دورے حکومت میں یہ سہولت ختم کی دی گئی تھی ۔

انہوں کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان بنانے کا دعویٰ کرنے والوں نے پرانے پاکستان کو بھی برباد کر دیا اور پاکستان کی عوام کا برا حال کر دیا ۔ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا تھا آئینی بحران انہیں عوام کی خدمت سے نہیں روک سکا اور نہ آئندہ روک سکے گا ۔

مصنف کے بارے میں